پنجاب میں ڈینگی کے 168 نئے مریضوں کی تصدیق

پنجاب میں ڈینگی کے 168 نئے مریضوں کی تصدیق
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ہ گز شتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 168 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق علی جان خان سیکرٹری صحت نے بتایا ہے کہ رواں سال پنجاب کے 36 اضلاع میں ڈینگی کے 4,999 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے۔ رواں سال لاہور میں ڈینگی کے 1953 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے۔ لاہور میں گزشتہ روز 46 نئے مریض سامنے آئے۔رواں سال روالپنڈی میں ڈینگی کے کل 1404 مریض رپورٹ ہوئے،راولپنڈی میں گزشتہ روز 64 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔

سیکرٹری ہیلتھ کا کہنا ہے کہ رواں سال ملتان میں ڈینگی کے کل 583 مریض رپورٹ ہوئے،ملتان میں گزشتہ روز 21 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی.رواں سال فیصل آباد میں ڈینگی کے کل 226 مریض رپورٹ ہوئے،فیصل آباد میں گزشتہ روز 5 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی. رواں سال گوجرانوالہ میں ڈینگی کے کل 225 مریض رپورٹ ہوئے،گوجرانوالہ میں گزشتہ روز 12 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی۔ 

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران شیخوپورہ، چکوال، سرگودھا،خانیوال اور لودھراں میں ڈینگی کے 2،2نئے مریض رپورٹ ہوئے،گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران قصور ، مظفرگڑھ، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، ساہیوال، اوکاڑہ، منڈی بہاؤالدین، وہاڑی اور بھکر میں ڈینگی کا ایک ایک نیا مریض سامنے آیا۔ پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 129 مریض زیر علاج ہیں۔ضلع لاہور کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 50 مریض زیر علاج ہیں ۔