(عابد چودھری)لاہور کے علاقے مسلم ٹاؤن اور رائیونڈ میں نہر سے دو افراد کی لاشیں برآمد ,دونوں افراد کو قتل کر کے ان کی لاشیں نہر میں پھینک دی گئیں۔
پولیس کے مطابق کینال روڈ کیمپس پل کے قریب نہر سے نامعلوم شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی، لاش کی ابھی تک شناخت نہیں ہو سکی۔دوسری جانب رائیونڈ میں وطنہ گاؤں کے قریب نہر سے بھی ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے لاش کی شناخت شفاقت کے نام سے ہوئی ہے،جسے دو فائر مار کر قتل کیا گیا ہے۔ دونوں افراد کوبے دردی سے قتل کر کے لاشوں کو نہر میں پھینک دیا گیا تھا۔ پولیس نے لاشوں کو مردہ خانے منتقل کر کےان کی تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔