(ویب ڈیسک) امپورٹ پر عائد پابندیوں اور کلئیرنس مسائل سے کاسمٹیکس کا کاروبار کرنے والے پریشانی کاشکارہیں، صدر بولٹن مارکیٹ رفیق جدون کا کہنا ہے کہ کاروبار ختم ہورہا ہے، پورٹ سے کلئیرنس کے معاملات پر حکومت نظر ثانی کرے۔
تفصیلات کےمطابق کاسمیٹکس کا کاروبار کرنے والے تاجر امپورٹ پرعائد پابندیوں اور کلئیرنس مسائل سے پریشان ہوگئے،صدر بولٹن مارکیٹ رفیق جدون کا کہنا ہے کہ امپورٹ پر پابندی عائد ہونے سے لاکھوں روپے کا مال پورٹ پر پھنسا ہے،جس مال کی کلئیرنس بھی ہورہی ہے اس پر ڈیوٹیز کے سبب قیمتوں میں بےگناہ اضافہ ہوگیا ہے۔
رفیق جدون کا کہنا تھا کہ 200 روپے والی چیز 450 روپے میں بک رہی ہے،مارکیٹوں میں مال شارٹ ہوگیا ہے،یا تو حکومت امپورٹ پر مکمل پابندی لگادے یا کوئی ریلیف کردے۔
صدر بولٹن مارکیٹ کا کہنا تھا کاسمیٹکس اشیاء کی قیمتیں قوت خرید سے باہر ہوگئی ہیں،جس سے لوگوں کا روزگار متاثرہورہا ہے حکومت امپورٹ بل پر کچھ ریلیف کے اقدامات کرے۔