(ویب ڈیسک)وزیر اعظم شہباز شریف نے طارق باجوہ کو معاون خصوصی تعینات کردیا، کابینہ ڈویژن نے طارق باجوہ کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
جاری نوٹی فکیشن کے مطا بق طارق باجوہ معاون خصوصی برائےخزانہ ہوں گے ، طارق باجوہ کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا، طارق باجوہ کی تعیناتی کے بعد کابینہ کا حجم 75 تک پہنچ گیا،وزیر اعظم کی کابینہ میں وفاقی وزرا 35،وزرائے مملکت 7 ہیں,وزیر اعظم کے 4 مشیر اور 29 معاونین خصوصی ہیں۔ قبل ازیں شہباز شریف کے معاونین خصوصی کی تعداد 28 تھی۔
واضح رہے طارق باجوہ ہارورڈ یونیورسٹی سے تعلیم یافتہ اور گورنر سٹیٹ بینک آف پاکستان رہے ہیں ۔