‘آرٹیکل 245 کہنا آسان ہے لگانا مشکل ہے’شیخ رشید

‘آرٹیکل 245 کہنا آسان ہے لگانا مشکل ہے’شیخ رشید
کیپشن: Sheikh Rasheed
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وزیرداخلہ اپنےہوش میں رہیں، آرٹیکل 245 کہنا آسان ہے لگانا مشکل ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں رانا ثنااللہ کے بیان پر کہا کہ آرٹیکل 245 کہناآسان ہے لگانامشکل ہے، وزیرداخلہ اپنے سائز اور ہوش میں رہیں،ووٹ کوعزت دوکی چیخیں نکلیں گی۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ٹویٹ سےلندن کی میٹنگ پرجلدقوم کوباخبرکروں گا، 15نومبرتک سیاست آر پار ہو جائے گی۔انھوں نے مزید کہا کہ آل شریف کی سیاست کا فیصلہ چند دن میں لندن کی میٹنگ میں ہونےجا رہا ہے، مریم کہتی ہیں کہ میں شہبازشریف کی حکومت سے خوش نہیں، میں ڈار کی ذمہ دار ہوں، شہباز کی نہیں۔

عنقریب انصاف وقت سے پہلے ہوتا دیکھائی دے گا، اسحاق ڈار معاشی اعداد و شمار میں ٹمپرینگ کرنےمیں ماہر ہیں، مفتاع مفت میں مارا گیا۔گزشتہ روز پروگرام دی رپورٹرز میں سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کی سیاست کےلیےاکتوبراہم مہینہ ہے، عمران خان12ربیع الاول کےبعدلانگ مارچ کی کال دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کے اختیار میں کچھ نہیں صرف فوٹو سیشن کراتاہے، 15نومبرتک سارےمعاملات کلیئر ہو جائیں  گے، اب مزیدبحران کی طرف جانےکی گنجائش نہیں ہے۔