ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان نے غیر آئینی جدوجہد کی ہے: میاں جاوید لطیف

Mian Javed Latif
کیپشن: Mian Javed Latif
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف  کا کہنا ہےکہ اداروں کو بھاشن دینے کی خواہش رکھنے والے کے ساتھ مذاکرات ہوسکتے ہیں، عمران خان  نے غیر آئینی جدوجہد کی ہے، اس شخص کو گرفتار کرکے کوڑے لگانے چاہیئں۔ 

وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے  پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پشاور میں لوگوں سے کس تناظر میں حلف لیا جارہا ہے؟ یہ جہادی بتائیں کن کے خلاف وہ لوگوں سے جہاد کا عہد لے رہے ہیں؟ صدر عارف علوی ایوان صدر میں کس حیثیت سے مذاکرات کروا رہے ہیں؟ دوسری جانب آپ ہمیں مذاکرات میں کس حیثیت سے بیٹھانے کی بات کررہے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پاکستان کی سالمیت اور معیشت سے متعلق جو باتیں کی ہیں وہ بھولی نہیں جاسکتی ہیں، ہم نے کبھی کسی کوچوکیدار میر جعفر صادق نہیں کہا،ہم نے اداروں میں بیٹھے غلط اشخاص کی نشاندہی کی جو ہمارا فرض تھا،اسے لاڈلا بنایا جائے اب قوم کو یہ برداشت نہیں ہے۔

میاں جاوید لطیف نے مز ید کہا کہ ہم کسی کے ساتھ نا انصافی نہیں چاہتے مگر آئین و قانون کے مطابق اس سے نمٹا جائے، اگر سب کو ریس میں زیرو سے شروع نہیں کروایا جائے گا تو اسے لیول پلیینگ فیلڈ نہیں کہا جائے گا۔