انتظامی امور کی مصروفیت یا نااہلی، 833 کیسز سرد خانے کی نذر

Cases Pending
کیپشن: Cases Pending
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد) انتظامی امور کی مصروفیت یا نااہلی، ڈسٹرکٹ کلیکٹر،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اور اسسٹنٹ کمشنرز کی ریونیو کیسز نمٹانے میں عدم دلچسپی کاانکشاف،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اور اسسٹنٹ کمشنرز نے ریونیو کیسز کو عملا نظر انداز کرنا معمول بنالیا،شہریوں کے ریونیو سے متعلق 833 کیسز سرد خانے کی نذر ہوگئے. 

ریونیوکیس مینجمنٹ سسٹم نے ڈسٹرکٹ کلیکٹر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اور اسسٹنٹ کمشنرز کی ریونیو کیسز نمٹانے میں عدم دلچسپی کا انکشاف کردیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اور اسسٹنٹ کمشنرز نے ریونیو کیسز کو عملا ًنظر انداز کرنا معمول بنالیا , شہریوں کے ریونیو سے متعلق 833 کیسز سرد خانے کی نذر ہوگئے, یکم اگست سے ابتک ڈسٹرکٹ کلیکٹر اور اسسٹنٹ کمشنرز نے857 میں سے صرف 23 کیسز کا فیصلہ کیا۔

ڈسٹرکٹ کلیکٹر و ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو اور اسسٹنٹ کمشنر کے ریڈرز شہریوں کو لمبی تاریخیں دینے لگے، ریونیو کیسز کے جلد فیصلے نہ ہونے سے شہری اضطراب کا شکار ہیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو، ڈسٹرکٹ کلیکٹر اور اسسٹنٹ کمشنرز کی کورٹس میں جائیدادوں کی تقسیم، وراثتی حق اور اراضی کے تنازعات پر مبنی کیسز زیرالتواء ہیں۔