(سعید احمد سعید)سونے کی قیمتوں میں اضافہ کا سلسلہ جاری،صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 350 روپے فی تولہ اضافہ، نئی قیمت ایک لاکھ 14ہزار چھ سو روپے ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے،صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 350 روپے فی تولہ اضافہ ہو گیا جس کے بعد نئی قیمت ایک لاکھ 14ہزار چھ سو روپے ہو گئی۔
صرافہ ڈیلرز کے مطابق 24قیراط خالص سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 14ہزار چھ سو روپے ہو گئی۔ 22 قیراط سونے کی قیمت ایک لاکھ پانچ ہزار پچاس روپے فی تولہ ہو گئی جبکہ21 قیراط سونے کی قیمت ایک لاکھ 275 روپے فی تولہ تک جا پہنچی۔