(ویب ڈیسک)زندگی میں اہم فیصلہ شادی کو تصور کیا جاتا ہے کیونکہ انسان نے اپنی ساری زندگی اپنے نئے ہمسفر کے ساتھ گزارنی ہوتی ہے، شادیوں میں رسم ورواج کو بھی خاص اہمیت حاصل ہے، شادی کے دن ایک ایسا واقعہ پیش آیا جس کو سننے والے ہنس پڑے جبکہ دلہااورلہن کی خوشیاں خاک میں مل گئیں۔
تفصیلات کے مطابق آج کل نئے جوڑے اپنی شادی کے دن کو یاد گار بنانے کے لئے مختلف انداز اپناتے نظرآتے ہیں، ایسا ہی کچھ ایک نئے جوڑنے نے کرنے کا ارادہ کیا، شادی کے اس حسین لمحات کو قید کرنے کے لئےفوٹوگرافر کو بلایا اور اس کے بدلے 250 ڈالر جو کہ پاکستانی 40 ہزار روپے بنتے ہیں دینا کا کہا۔
شادی کی تصاویر کو کیمرے میں محفوظ کرنے کے لئے جس فوٹوگرافر کو بلایا گیا وہ دلہے کا دوست تھا جس نے شادی پر ان کی تصاویر بنانے کے لئے حامی بھری،ناخشگوار واقعہ اس وقت پیش آیا جب کھانے کا وقت ہوا۔
فوٹوگرافر کا کہناتھا کہ اس نے کام صبح 11شروع کیا اور 7.30 بجے تک مسلسل اپنا کام کرتا رہا اس دوران جب کھانے کا وقت ہوا تو اس نے اپنے دوست سے درخواست کی کہ مہمان کھانا کھا رہے ہیں تو اس کو بھی اجازت دی جائے جس پر دلہے نے انکار کردیا اور کہا کہ یا تو تم 250 ڈالر لے لو یا پھر کھانا کھا لو،جس پر فوٹوگرافر کو بہت غصہ آیا۔
فوٹوگرافر کا مزید کہناتھا کہ میں بہت تھک گیا تھا اور میں نے صرف اپنے دوست سے کھانے کے لئے 20 منٹ کی درخواست کی تھی، میرا بھوک سے برا حال تھا مگر مجھے کسی نے پانی تک کا نہیں پوچھا، میں نےغصے میں آکر دولہا دلہن کی لی گئی تمام تصاویر ان کے سامنے ڈیلیٹ کر دی۔