ویب ڈیسک: سابق وزیراعظم نواز شریف لندن میں ہوتے ہوئے پہلے لاہور سے کورونا کی ویکسین لگوائی، پھر نارووال سے اور اب بہاولپور سے بھی نواز شریف کے بلاکڈ شناختی کارڈ پر کورونا کی ویکسین کا اندراج ہوچکا ہے۔
بہاولپور کے علاقہ خیرپورٹامیوالی میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی جعلی کورونا ویکسینیشن انٹری ڈالنے پرمحکمہ صحت کے میڈیکل آفیسر سمیت دو ملازمین معطل کر دیئے گئے۔ معاملہ کے منظر عام پر آنے کے بعد ڈپٹی کمشنر نے انکوائری کمیٹی بنادی تھی، سی ڈی سی سپروائزر فرحان عباسی اور میڈیکل افیسر ڈاکٹر عمر جاوید معطل کئے گئے۔
معاملہ کی ایف آئی آر درج کرکے ایک ملزم گرفتار کر لیا گیا جبکہ ڈپٹی کمشنر بہاولپور نےمعاملہ سیکرٹری ہیلتھ کو بھجوادیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے معاملہ ایف آئی اے کے سپرد کرنے کی درخواست کردی۔