کونسی غذائیں فوری قوت مدافعت بڑھاتی ہیں

diet
کیپشن: health care
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) تندرستی ہزار نعمت ہے اور ایک تندرست جسم کے لئے طاقتور مدافعتی نظام بے حد ضروری قرار دیا جاتا ہے۔

 انسان  کی خوراک قوّت مدافعت بڑھانے میں اہم کردارادا کرتی ہیں۔ زیتون کا تیل ایک بہترین اور فائدہ مند تیل ہے۔ زیتون کے تیل میں پایا جانے والا اومیگا 6 عنصر جسم کو کئی خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہونے سے روکتا ہے۔ زیتون کا تیل اینٹی آکسیڈنٹ ہونے کے سبب زہریلے مادوں، انفیکشن اور دیگر جراثیم کو حملہ آور ہونے سے روکتا ہے ۔

سبز چائے کے  کئی فوائد ہیں اس کا استعمال جوڑوں کے درد،دل کی بیماریوں اور الزائمر جیسی موذی بیماریوں کے حملے کو کم کرتا ہے۔ سبز چائے  کے استعمال سے ذہنی سکون بھی حاصل ہوتا ہے ۔ سبز چائے میں پولی فینالک کی کافی مقدار موجود ہوتی ہے جو سرطان جیسی موذی بیماری کے خلاف قوت مدافعت پیدا کرتی ہے۔

 سیب کا سرکہ غذائیت سے بھرپو ہوتاہے جو جسم کوانفیکشن سے پاک رکھتا ہے اور قوت مدافعت میں فوری اضافے کے لیے ایک بہترین انتخاب ہے۔ سیب میں پایا جانے والا جزو”پیکٹن“ جب ہضم ہوجاتا ہے تو جسم میں اچھے بیکٹیریا میں تبدیل ہو جاتا ہے۔

 ادرک میں موجو اینٹی آکسیڈنٹس انسانی جسم میں قوت مدافعت کو بہتر اور مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ادرک میں پایا جانے والا ’جنجرولز‘ نامی مادہ اگر چہ ادرک کے ترش ذائقے کا سبب بنتا ہے۔

قوت مدافعت میںا ضافے کے لئے وٹامن سی ناگزیر ہے اور ایک لیموں میں 55فیصد وٹامن سی ہوتا ہے۔لیموں مختلف وٹامنز سے بھرپور ہوتا ہے اور اس میں موجود اجزا جراثیموں کے خلاف مزاحمت میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔