ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شاہ رخ خان کا آریان کے بارے چونکا دینے والا بیان؛ ویڈیو دیکھیں

Aryan Khan 'can do drugs' says Shah Rukh Khan
کیپشن: Shah Rukh & Aryan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے سپر سٹار شاہ رخ کا بیٹا آریان منشیات کیس میں ممبئی نارکوٹکس کنٹرول بیورو کی حراست میں ہے،گرفتاری کے بعد سوشل میڈیا پر شاہ رخ کا ایک ویڈیو کلپ تیزی کے ساتھ وائرل ہورہا ہے جس میں وہ اپنے بیٹے کے بارے  بتارہے ہیں وہ منشیات پہلے بھی استعمال کرتا تھا۔

تفصیلات کےمطابق بالی ووڈ کے سپرسٹار اور کنگ خان کے نام سے مشہور اداکار شاہ رخ کا بیٹا آریان ان دنوں منشیات کیس میں ممبئی نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی حراست میں ہے، سوشل میڈیا پر شاہ رخ کا ویڈیو کلپ تیزی سے وائرل ہورہا جو کہ 1997 میں کسی شو کا ہے، شو میں ان کے ہمراہ گوری خان بھی موجود ہیں۔

شو کی میزبان نے آریان کے بارے سوال کیا جس کا جواب دیتے ہوئے شاہ رخ نے کہا کہ’ان کی خواہش ہے کہ ان کا بیٹا وہ سب کرے جو وہ خود نہیں کر سکے‘جب میرا بیٹا بڑا ہو جائے گا تو میں اسے کہوں گا کہ سگریٹ پیو، منشیات استعمال کرو یا لڑکیوں سے باتیں کرو تمہیں سب کچھ کرنے کی اجازت ہے۔ 

شو میں مذاق کرتے ہوئے اداکار نے مزید بتایا کہ جب آریان تین یا چار سال کا تھا تو لڑکیوں کے پیچھے جاتا تھا، سموکنگ، منشیات کے استعمال سمیت جنسی تعلقات بھی تھے۔

واضح رہے کہ بھارت کے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے ممبئی میں جاری ایک کروز پارٹی میں موقع پر چھاپہ مار کر بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے صاحبزادے آریان خان سمت 10 نامور افراد کو منشیات استعمال کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔ 

 ان پر الزام ہے کہ انہوں نے اس پارٹی میں منشیات کا استعمال کیا جس پر انہیں ایک روزہ ریمانڈ پر این سی بی کے حوالے کردیا گیا ہے۔ 

M .SAJID .KHAN

Content Writer