(اکمل سومرو)لاہور سمیت پنجاب کے 4 ہزار 200 سرکاری سکولوں کی فنڈنگ تین مہینوں سے بند، سکولوں کی فنڈنگ بند ہونے سے اساتذہ تین مہینوں سے تنخواہوں سے محروم ہیں۔
لاہور سمیت پنجاب کے 4 ہزار 200 سرکاری سکولوں کی فنڈنگ تین مہینوں سے بند ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ تین مہینوں سے سکولوں کی فنڈنگ بند ہونے سے اساتذہ کی تنخواہیں بھی بند ہیں۔ لاہور سمیت پنجاب کے 4200 سرکاری سکولوں کو این جی اوز کے سپرد کیا گیا اور پنجاب ایجوکیشن انیشیٹو مینجمنٹ اتھارٹی کے تحت چلنے والے ان سکولوں کو جون کے بعد فنڈز نہیں دیے گئے۔
پیما نے منسلک سرکاری سکولوں کے کنٹرولنگ اداروں کو نئے بجٹ ہے بعد فنڈز ریلیز نہیں کیے۔ لاہور کے 82 سرکاری سکولوں کو پیما کے تحت این جی اوز کے حوالے کیا گیا تھا جنہیں فنڈز نہیں دیے جا رہے۔ سکولوں کے سربراہان کا کہنا ہے کہ سرکار ان سکولوں مین زیر تعلیم طلباء کا مستقبل داؤ پر لگا رہی ہے اساتذہ کو تنخواہیں نہ ملنے سے سکولوں کے مسائل مین اضافہ ہو رہا ہے۔