تھانوں کی بہتری کے لئے آئی جی پنجاب کا بڑا اقدام

تھانوں کی بہتری کے لئے آئی جی پنجاب کا بڑا اقدام
کیپشن: IG Punjab
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)آئی جی پنجاب نے تھانہ لیول پربہتری لانے کے لئے ڈی آئی جیز،ایس ایس پیز اور ایس پیزکی سربراہی سروے کمیٹیاں تشکیل دے دیں۔

 پنجاب کے تھانوں میں اصلاحات لانے کے لیے آئی جی پنجاب کا اہم حکمنامہ جاری کرتے ہوئے 36 ضلعی مخصوص سروے کمیٹیاں قائم کر دی گئیں ہیں۔لاہور کی سروے کمیٹی کے سربراہ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن مانیٹرنگ انویسٹی گیشن برانچ پنجاب شارق کمال صدیقی ، ممبران میں ڈی آئی جی آپریشن اور ایس ایس پی سپیشل برانچ لاہور شامل ہونگے۔

ضلعی مخصوص سروے کمیٹیاں متعلقہ اضلاع کے تھانوں کے سروے کریں گی۔متعلقہ اضلاع کے تھانوں کے 5بڑے مسائل ، عوامی مفاد کی رائے عامہ متعلقہ ڈویژنل ایس پی ، ایس ڈی پی او اور ایس ایچ او کی مشاورت سے تیار کرکے آئی جی کو بھجوائی جائیں گی۔

11اکتوبر تک تمام اضلاع کی جانب سے ضلعی مخصوص کمیٹیاں سروے مکمل کرکے آئی جی پنجاب کو بھجوانے کے پابند ہو گے.آئی جی پنجاب کے حکم پر ڈی آئی جی آر اینڈ ڈی پنجاب نے ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب، سپیشل برانچ ، سی ٹی ڈی، سی سی پی او لاہور سمیت تمام آر پی اوز ، تمام سی پی اوز ، تمام ڈی پی اوز ڈی آئی جی آپریشن لاہور کو مراسلہ بھجوا دیا گیا ۔