ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معطل سرکاری اساتذہ کیلئے خوشخبری

Teachers Salary Stopped
کیپشن: teachers
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو)ایجوکیشن اتھارٹیز معطل اساتذہ کی تنخواہیں روکنے کی مجاز نہیں ہونگی، محکمہ سکولز ایجوکیشن نے ایجوکشن اتھارٹیز کے سربراہان کے نام مراسلہ جاری کر دیا۔

تفصیلات کےمطابق سرکاری سکولوں کے معطل اساتذہ کی تنخواہیں نہ روکنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں،سرکاری حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ اساتذہ کو بروقت تنخواہوں کی ادائیگی اتھارٹی کی ذمہ داری ہے، سکولوں کے اساتذہ کی سروسز عارضی طور پر معطل ہونے کے بعد تنخواہوں کی ادائیگیاں نہیں روکی جاسکتیں، ایجوکیشن اتھارٹیز کسی بھی سکول افسر یا استاد کی معطلی کے بعد تنخواہیں روکنے کی مجاز نہیں ہوں گی۔

محکمہ سکولز نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ معطل ہونے والے سکول افسران اور اساتذہ کے خلاف ڈسپلنری کارروائی جاری رکھی جائے گی، ضابطہ کے تحت فیصلہ کیا جائے گا، تاہم تنخواہوں کی ادائیگی جاری رہے گی۔

دوسری جانب  سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے صوبہ بھر کے 36 اضلاع کے سی ای اوز کانفرنس 12 اکتوبر کو طلب کرلی، سی ای اوز کانفرنس کی صدارت صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کریں گے،کانفرنس میں کورونا ویکسی نیشن، اساتذہ کی ترقیوں، اے سی آر کو زیر بحث لایا جائے گا۔

کانفرنس میں انرولمنٹ، کھیلوں کا انعقاد، اینٹی ڈینگی اور بچوں کے نتائج سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا, کانفرنس قائداکیڈمی وحدت روڈ پر منعقد کی جائے گی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer