ویب ڈیسک: کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لئے خوشخبری، زیادہ بجلی استعمال کریں بل کم دیں۔
رپورٹ کے مطاب وفاقی کابینہ نے بجلی کا سیزنل پیکج منظور کر لیا، گیس سے بجلی پر شفٹ ہونے والے صارفین کو 7 روپے فی یونٹ کا ریلیف دیا جائے گا۔ وفاقی وزیر حماد اظہر کا کہنا ہے کہ سیزنل پیکج نومبر سے فروری تک ہوگا۔پچھلے سال کی نسبت زیادہ بجلی استعمال کرنے پر ہر اضافی یونٹ پانچ سے سات روپے سستا ملے گا۔ پیکج سے رہائشی اور کمرشل دونوں صارفین فائدہ اٹھا سکیں گے۔
ا س آفر کے مطابق اگر آپ نے پچھلے سال نومبر میں چار سو یونٹس استعمال کیے۔ اس نومبر میں چار سو پچاس یونٹس استعمال کیے تو صرف پچاس یونٹس پر پانچ سے سات روپے فی یونٹ رعایت ملے گی۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں کہ بجلی کی فروخت میں اضافہ ہوا اور گیس کی بچت ہو، جو صارف گیس کی جگہ بجلی استعمال کرے گا اسے ریلیف دیا جائے گا۔ عالمی منڈی میں گیس کی قیمتوں میں بہت زیادہ اضافہ ہوچکا ہے، چاہتے ہیں کہ لوگ بجلی استعمال کریں، گیس کم استعمال کریں، ہمارے پاس بجلی وافرمقدار میں موجود ہے۔