ویب ڈیسک:فیس بک کو ایک اور بحران کا سامنا، ملازمین کیلے فورنیا ہیڈکوارٹرمیں داخلے سے قاصر ہیں۔
فیس بک کے لگتا ہے برے دن چل رہے ہیں ۔ اب فیس بک کے ملازمین کے کارڈز نے بھی کام چھوڑ دیا، ملازمین کارڈ اسکین کرتے ہیں مگردروازہ نہیں کھلتا۔
نیویارک ٹائمز کی رپورٹر شیرا فرینکل نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی فیس بک اہلکار سے گفتگو ہوئی ہے جو کم از کم دو گھنٹوں سے کیلے فورنیا واقع فیس بک کے ہیڈکوارٹر میں داخل ہونا چاہتا تھالیکن ابھی تک کامیاب نہیں ہوسکا۔ رپورٹ کے مطابق کمپنی نے بعدازاں تعمیراتی کمپنی کے اہلکاروں کو بلا کر گیٹ کھلوائے اور ملازمین اندر داخل ہوئے۔