عمر شریف کا جسد خاکی ترکش ایئر لائن سے وطن روانہ

عمر شریف کا جسد خاکی ترکش ایئر لائن سے وطن روانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ اداکار عمرشریف چند دن پہلے جرمنی کے ایک ہسپتال میں انتقال کرگئے تھے۔ 

تفصیلات کے مطابق لیجنڈری کامیڈین عمر شریف کچھ عرصے سے دل و دیگر امراض میں متبلا تھے۔ چند دن ان کا علاج پاکستان میں ہوتا رہا لیکن یہاں صحت بہتر نہ ہونے پر انہیں علاج کی غرض سے امریکہ لے جایا رہا تھا۔ ابھی وہ سفر میں ہی تھے کہ ان کی طبیعت بگڑگئی، جس کے باعث ایئر ایمبولینس کو ہنگامی بنیادوں پر جرمنی لینڈ کرنا پڑا، لیکن بدقسمتی سے ان کی حالت بہتر نہ ہوئی اور وہ جہاں فانی سے کوچ کر گئے۔ 

 لیجنڈ اداکار، ہدایتکار و مصنف عمر شریف کی نمازجنازہ جرمنی کے شہر نیورمبرگ کی سنٹرل مسجد میں ادا  کی گئی تھی، جس کے لئے انتظامات پاکستانی سفارتخانے کے اہلکاروں نے کئے۔ اب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ عمر شریف مرحوم کامیڈین کا جسد خاکی کچھ ہی دیر میں ترکی ایئر لائنز کے ذریعے جرمنی سے پاکستان روانہ کیا جارہا ہے جبکہ مرحوم عمر شریف کی بیوہ  بھی ساتھ آرہی ہیں۔ عمر شریف کی میت ترکش ایئر لائن کی فلائٹ نمبر 1634T سے تقریبا 3 بجے دوپہر جرمنی سے روانہ ہوگئی ہے۔  جو رات ساڑھے  دس بجے  708Tسے استنبول سے چلے گی اور بدھ کی صبح پونے 6 بجے کراچی  پہنچے گی۔