آئی جی پنجاب راؤ سردار علی کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی

IG Punjab
کیپشن: IG Punjab
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) آئی جی پنجاب راؤ سردار علی کی تعیناتی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا، درخواست گزار کی عدالت سے آئی جی پنجاب کی تعیناتی کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی۔ 

تفصیلات کے مطابق شہری نعمان امانت نے چودھری ارشد علی ایڈووکیٹ کی وساطت سے  آئی جی پولیس راؤ سردار علی کی تعیناتی  کیخلاف درخواست دائر کی، درخواست میں وفاقی و پنجاب حکومت اور موجودہ آئی جی راؤ سردار علی کو فریق بنایا گیا،  درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پولیس آرڈر2002 کے تحت صرف گریڈ 22 کا پولیس افسر ہی پروونشل پولیس افسر تعینات کیا جا سکتا ہے،موجودہ آئی جی راؤ سردارعلی گریڈ اکیس کے افسر ہیں، جنہیں گریڈ 22 کے عہدے پر تعینات کیا گیا، آئی جی پنجاب راؤسردار علی کی گریڈ 22 کے عہدے پر تعیناتی پولیس آرڈر 2002 کے آرٹیکل 11 کی خلاف ورزی ہے، پولیس آرڈر میں آئی جی کی تعیناتی اور تقرری کے طریقہ کار کو مدنظر نہیں رکھا گیا۔

 درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت سی آئی جی راؤ سردار کی تعیناتی کا اقدام کالعدم قرار دے۔

Sughra Afzal

Content Writer