(قیصر کھوکھر) پنجاب میں اکھاڑ پچھاڑ کی تیاریاں مکمل، اگلے مرحلے میں دو کمشنرز اور پانچ سیکرٹریز تبدیل ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق پنجاب میں تقرروتبادلوں کی آندھی چل پڑی ہے، اگلے مرحلے میں پنجاب کے دو کمشنرز اور پانچ سیکرٹریز تبدیل کر دیئے جائیں گے، کمشنر گوجرانوالہ ذوالفقار گھمن اور کمشنر راولپنڈی گلزار حسین شاہ کا تبادلہ زیر غور ہے جبکہ سیکرٹری انفارمیشن، سیکرٹری انرجی، سیکرٹری ہاؤسنگ، سیکرٹری لائیو سٹاک اور سیکرٹری قانون کی خالی آسامیوں پر تعیناتی کی جائیں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ظفر نصراللہ سیکرٹری ہاؤسنگ کی تعیناتی میں رکاوٹ ہیں، ظفرنصراللہ سیکرٹری ہاؤسنگ کا اضافی چارج اپنے پاس ہی رکھنا چاہتے ہیں۔
یاد رہے کہ ظفر نصراللہ موجودہ چیف سیکرٹری سے پانچ سال سینئر ہیں۔