ویب ڈیسک : ہائر ایجوکیشن کمیشن نےانڈرگریجویٹ کا نصاب تبدیل کرکےنیا نصاب جاری کر دیا۔
لاہور سمیت ملک بھر کی یونیورسٹیوں اور کالجوں کے انڈرگریجویٹ طلبا نیا نصاب پڑھنے کے پاپند ہوں گے، ایچ ای سی نے آرٹس اینڈ ہیومنیٹیز، نیچرل سائنسز، سوشل سائنسز کا نیا نصاب جاری کیا، ایچ ای سی نے انڈرگریجویٹ پالیسی 2020ء کے تحت ایسوسی ایٹ ڈگری کے طلباء کیلئے نیا نصاب جاری کیا، ایسوسی ایٹ ڈگری کے طلباء 2022ء سے نیا نصاب پڑھنے کے پاپند ہوں گے ،تمام سرکاری اور پرائیویٹ یونیورسٹیز ایسوسی ایٹ ڈگری کا نیا نصاب سمیسٹر سسٹم کے تحت پڑھائیں گے۔