ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈالر کی قیمت میں کمی، پاکستانی روپیہ تگڑا ہوگیا

Dollar
کیپشن: Dollar
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) کاروباری دن کے آغاز پر انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے جبکہ سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان پایا گیا۔

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 20 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 170.60 روپے کا ہو گیا، سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ہی مندی کا رجحان ہے، دن کے آغاز پر شیئرز کا لین دین شروع ہوا تو 100 انڈیکس 45 ہزار 44 پوائنٹس پر تھا تاہم کچھ ہی دیر میں اس میں 166 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور انڈیکس 44 ہزار 878 پوائنٹس پر آ گیا۔

دوسری جانب ادارہ شماریات نے پہلی سہ ماہی میں بیرونی تجارت کے اعدادوشمار جاری کردیئے ہیں، برآمدات 27.32 فیصد اضافے سے 6 ارب 96 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی ہیں، گذشتہ سال 5 ارب 47کروڑ ڈالر کی برآمدات تھیں، درآمدات 65.08 فیصد اضافے سے18ارب 63کروڑ ڈالر رہیں، گذشتہ سال درآمدات 11 ارب 28کروڑ ڈالر تھیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق تجارتی خسارہ 11 ارب 66کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگیا ہے، گذشتہ سال کے 5.81 ارب ڈالر کے مقابلے خسارہ 100.62 بڑھ گیا، ستمبر 2021 میں درآمدات کا حجم 6 ارب 47کروڑ ڈالر تھا، ستمبر 2020 میں درآمدات کا حجم 4 ارب 29 کروڑ ڈالر تھا۔

Sughra Afzal

Content Writer