ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنڈورا لیکس پر سرکاری سیل نا منظور، شفاف تحقیقات کرائی جائیں: اپوزیشن

Pandora Papers
کیپشن: Pandora Papers
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) اپوزیشن رہنمائوں کا کہنا ہے کہ پنڈورا لیکس پر سرکاری سیل منظور نہیں، سابق وزیرداخلہ رحمان ملک نے پنڈورا پیپر زپر تحقیقات کا مطالبہ کردیا، بولے پنڈورا پیپرزسے حکومتی صفوں میں ہلچل مچ چکی ہے۔

کابینہ کے سینئر ارکان کیخلاف مالیاتی اسکینڈل آ یا ہے، اب دیکھنا ہوگا، عمران خان کیا کارروائی کرتے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے پنڈورا پیپرز کی تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطح کا سیل قائم کردیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹوئٹ کرکے بتایا کہ پنڈورا لیکس کی تحقیقات کیلئے وزیر اعظم عمران خان نے وزیر اعظم انسپکشن کمیشن کے تحت ایک اعلیٰ سطح کا سیل قائم کیا. انہوں نے کہا کہ اعلیٰ سطح کا سیل پنڈورا لیکس میں شامل تمام افراد سے جواب طلبی کرے گا۔ ان کا کہنا تھاکہ  پنڈورا لیکس سے متعلق حقائق قوم کے سامنے رکھیں جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)، قومی احتساب بیورو (نیب)، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اور اینٹی کرپشن تحقیقات کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وزیر قانون کو ٹی او آرز بنانے کاہدف دیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ حقائق قوم کے سامنے رکھے جائیں۔

Sughra Afzal

Content Writer