ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں آج موسم خشک رہنے کا امکان

weather updates
کیپشن: weather updates
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: لاہور میں آج موسم خشک رہنے کا امکان ہے  ۔  محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں  زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31سنٹی گریڈ اور کم سے کم درجہ حرارت23سنٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے

۔ اور اس کے گردونواح کے علاقوں میں مطلع جزوی طور پر آبر الود رہا ۔ بعض علاقوں میں چھینٹے بھی پڑے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج دن بھر ہوا چلتی رہے گی ۔  مطلع جزوی طور پر آبر الود رہنے اور بعض علاقوں میں بارش کا بھی امکان ہے ۔ 

 اسلام آباد، شمال مشرقی پنجاب،بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات  کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا،  لاہور، سیالکوٹ ، نارووال ، سرگودھا ، اوکاڑہ اور ساہیوال میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے، خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع مالاکنڈ،دیر،سوات،کوہستان، چترال اورکرم میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  سندھ ک اوربلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا،  گلگت بلتستان اور کشمیرمیں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔