ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تاریخی سینما گھر میٹروپول بند کردیا گیا

 تاریخی سینما گھر میٹروپول بند کردیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی) شہر لاہور کے تاریخی سینما سرکٹ ایبٹ روڈ پر واقع تاریخی سینما گھر میٹروپول کو بند کردیاگیا، تزئین و آرائش کے بعد عید الفطر پر سینما گھر کو اپ گریڈ کرکے دوبارہ سے کھولا جائے گا۔
انیس سو ساٹھ میں بننے والے تاریخی میٹروپول سینما کو تزئین وآرائش کے لئے بند کردیاگیا ہے ۔اور اب سینما کو ڈیجیٹل مشینری کے ساتھ نئی سیٹیں لگا کر دوبارہ سے اپ گریڈ کیا جائے گا اور دور جدید کے مطابق سینما بنایاجائے گا ۔جس کی تزئین وآرائش شروع ہوگئی ہے ۔

سینما کے جی ایم قیصر ثناء اللہ خان کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ ایبٹ روڈ سرکٹ پر نئے ڈیجیٹل سینما گھر کی اشد ضرورت ہے جس کے لئے اس کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے اور مکمل اپ گریڈیشن کے بعد سینما دوبارہ سے عید الفطر پر کھولا جائے گا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer