( جنید ریاض ) صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر کے تمام نجی و سرکاری سکول جاری کردہ شیڈول کے مطابق کھلے رہیں گے، پندرہ اکتوبر سے سکول بند کرنے کی خبریں مکمل طور پر بے بنیاد ہیں۔
صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے پنجاب بھر میں سکولوں کے حوالے اہم ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب بھر کے تمام نجی و سرکاری سکول جاری کردہ شیڈول کے مطابق کھلے رہیں گے، 15 اکتوبر سے سکول بند کرنے کی خبریں مکمل طور پر جھوٹی اور بے بنیاد ہیں،عوام خصوصی طور پر ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔
ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ صوبے بھر کے سکولوں میں حفاظتی انتظامات پر عملدرآمد کے حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
tweet">FAKE NEWS ALERT:
— Murad Raas (@DrMuradPTI) October 5, 2020
Public and Private Schools of Punjab to remain open as scheduled. Schools closing on October 15th is completely FALSE. Please strictly follow SOPs.