ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کسٹمز کا بڑا اعزاز، ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے

کسٹمز کا بڑا اعزاز، ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( رضوان نقوی ) کسٹمزانٹیلی جینس لاہورنےچھاپہ مار کارروائیوں کے ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے، رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 55 بڑی چھاپہ مار کارروائیاں کرکے ایک ارب 52 کروڑ 69 لاکھ روپے مالیت کا ضبط شدہ سامان اور گاڑیاں ضبط کیں۔

کسٹمز انٹیلی جینس لاہور نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ایک ارب 52 کروڑ 69 لاکھ روپے مالیت کے ریکارڈ کیسز کئے ہیں۔ کسٹمز انٹیلی جینس نے جولائی سے ستمبر تک 55 بڑی چھاپہ مار کارروائیاں کیں، ستمبر کے دوران 11 چھاپہ مار کارروائیاں کرکے 70 کروڑ84لاکھ کا سامان ضبط کیا۔

 ڈائریکٹر سید اسد رضا رضوی اور ایڈیشنل ڈائریکٹر حسن فرید کی سربراہی میں کارروائیاں کی گئیں۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر کسٹمز انٹیلی جینس حسن فرید کا کہنا ہے کہ سمگلنگ کی روک تھام کیلئے منظم کارروائیاں کررہے ہیں۔ کسٹمز انٹیلی جینس نے سمگلنگ کی روک تھام کیلئے کی گئی کارروائیوں میں گاڑیاں، خشک میوہ جات، سمگل شدہ ٹائرز، جڑی بوٹیاں، آٹو پارٹس، خشک دودھ، گرم مصالحہ جات سمیت دیگر اشیاء ضبط کی ہیں۔