کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے 3 ارب سے زائد کے بجٹ کی منظوری

 کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے 3 ارب سے زائد کے بجٹ کی منظوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چوہدری: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی زیر صدارت کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی سینٹ کے  اجلاس میں یونیورسٹی کے 3 ارب سے زائد کے بجٹ کی منظوری دیدی گئی، گورنر پنجاب نے کورونا وبا کے دوران علاج اور ریسرچ میں کنگ ایڈورڈ یونیورسٹی اور میو ہسپتال کی کارکردگی کو شاندار قرار دیا ۔

گورنرپنجاب وچانسلرچوہدری محمد سرورکی زیرصدارت کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی سنڈیکیٹ کے اجلاس میں وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد،وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرخالد مسعود گوندل،سی ای او میو ہسپتال پروفیسرڈاکٹراسد اسلم خان، رجسٹرارڈاکٹرریاست سمیت ڈینز، ایم ایس صاحبان محکمہ صحت، خزانہ اور تعلیم کے نمائندے شریک ہوئے۔

اجلاس میں وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود گوندل نے یونیورسٹی کی جانب سے درس و تدریس سمیت علاج معالجے اورطبی تحقیق کیلئے اٹھائے گئے اقدامات سے سینٹ کو آگاہ کیا۔ اجلاس میں یونیورسٹی کے رواں مالی سال کے 3 ارب 3 کروڑ 30 لاکھ روپے کے بجٹ کی منظوری دیدی گئی ۔

گورنر پنجاب نے کورونا وبا کے دوران کنگ ایڈورڈ اور میو ہسپتال کی کارکردگی کو شاندار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹیلی میڈیسن سمیت مختلف منصوبوں میں کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی نے بہترین پیش رفت کا مظاہرہ کیا ہے۔ اس موقع پرگورنر پنجاب نے کہا کہ یونیورسٹیزکے وائس چانسلرکو مزید اختیارات دینے کا جائزہ لے رہے ہیں تاکہ یونیورسٹیزمزید مستحکم انداز میں درس و تدریس کو فروغ دے سکیں۔

اجلاس میں یونیورسٹی ملازمین کے بناولنٹ فنڈ کے رولز کی بھی منظوری دی گئی ۔

Shazia Bashir

Content Writer