ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت کا ای بلڈنگ پلان مطلوبہ نتائج دینے سے قاصر

 پنجاب حکومت کا ای بلڈنگ پلان مطلوبہ نتائج دینے سے قاصر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد حسین: پنجاب حکومت کا ای بلڈنگ پلان مطلوبہ نتائج دینے سے قاصر، ای بلڈنگ پلان پروجیکٹ بھی پلاننگ افسران کی روایتی سستی کی نظر ہونےلگاای بلڈنگ پلان ون ونڈوآپریشن کی دو ماہ کی رپورٹ نےافسران کی کارکردگی کی قلعی کھول دی.

تفصیلات کے مطابق غیر قانونی تعمیرات کی روک تھام کے لیے ای بلڈنگ پلان پروجیکٹ متعارف کرایاگیا تاہم غیرقانونی تعمیرات دھڑلے سے جاری ہےڈویلپمنٹ اتھارٹیز کو دو ماہ میں 400بلڈنگ پلانز موصول ہوئے لیکن ایک بھی بلڈنگ پلان منظور نہ ہوسکا جبکہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کو 391 رہائشی و کمرشل بلڈنگ پلانز موصول ہوئےایم سی ایل نےصرف 45 بلڈنگ پلانزکی منظوری دی۔


پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ کو صرف ایک اراضی کے استعمال کو تبدیل کرنے کی ایک درخواست آئی جو التواء کا شکار ہےڈویلپمنٹ اتھارٹیز کو کمپلیشن سرٹیفکیٹس کی 40 درخواستیں، رہائشی بلڈنگ پلان 35 ،پرائیویٹ رہائشی سکیم کی منظوری کی 114، ریزیڈنشل اپارٹمنٹس ہاؤسنگ سکیم 6، کمرشل اپارٹمنٹس ہاؤسنگ کی 2، سوک سینٹر پلاٹ کی ایک درخواست موصول ہوئی تاہم ایک بھی پلان کی منظوری نہ ہوسکی۔

میٹروپولیٹن کارپوریشن کو رہائشی بلڈنگ پلانز کی 320 درخواستیں موصول ہوئیں، صرف 44 بلڈنگ پلانز کی منظوری دی گئی میٹروپولیٹن کارپوریشن کو کمرشل بلڈنگ پلانز کی 48 درخواستیں موصول ہوئیں صرف ایک کمرشل بلڈنگ پلان کو منظور کیاگیا جبکہ فارم ہاؤسز کی تین درخواستیں موصول ہوئیں جو التواء کا شکار ہیں میٹروپولیٹن کارپوریشن کو اراضی کے استعمال کی تبدیلی کی 19 جبکہ اپروول آف لینڈ سب ڈویژن کی ایک درخواست موصول ہوئی جو التواء کا شکار ہے۔

چیف کارپوریشن پلاننگ چودھری اشرف کہتےہیں ای بلڈنگ پلان کے زریعے شہریوں کو بہترین سہولیات دی جا رہی ہےروزانہ شہریوں کی درخواستوں میں حائل مسائل کا ازالہ کیا جا رہا ہے۔

ایک طرف ای بلڈنگ پلان پروجیکٹ کو صوبہ بھر میں نافذ کرنے کی تیاری کی جارہی ہے تو دوسری جانب افسران کی روایتی سستی ای بلڈنگ پلان کوفعال کرنے میں رکاوٹ بنی ہوئی ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer