ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چہلم حضرت امام حسینؑ، محکمہ داخلہ نے کنٹرول روم فعال کردیا 

چہلم حضرت امام حسینؑ، محکمہ داخلہ نے کنٹرول روم فعال کردیا 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( قیصر کھوکھر ) چہلم حضرت امام حسینؑ کے حوالے سے محکمہ داخلہ نے کنٹرول روم فعال کردیا۔

کنٹرول روم چہلم کے جلوسوں کی 24 گھنٹے مانیٹرنگ کرے گا، ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ داخلہ کی زیرِ سربراہی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔ کنٹرول روم پولیس اور ڈی سی کے کنٹرول روم سے منسلک ہوگا۔ چہلم حضرت امام حسینؑ کے سلسلے میں فل پروف سیکورٹی انتظامات یقینی بنائے جارہے ہیں تاکہ کسی ناخوشگوار واقعے سے بچا جاسکے اور امن وامان برقرار رکھا جائے۔

محکمہ داخلی نے انتظامیہ کو نئے جلوس نکالنے اور نئی مجالس روکنے کی ہدایت کردی ہے۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ صرف لائسنس یافتہ اور روایتی جلوس نکالے جائیں، جن کے پاس لائسنس نہیں اُنہیں جلوس نکالنے یا مجلس کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ 

محکمہ داخلہ نے پولیس انتظامیہ کو امن کمیٹیوں سے رابطہ کرنے کی ہدایت کردی، یہ فیصلہ چہلم حضرت امام حسینؑ کے موقع پر سیکورٹی خدشات کو مدںطر رکھتے ہوئے کیا گیا۔