قذافی بٹ: صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے گندم و آٹا بحران کا زمہ دار سندھ حکومت کو ٹھہرا دیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ پنجاب میں مصنوعی قلت پیدا کی جا رہی ہے سندھ حکومت جان بوجھ فلور ملز کو گندم رلیز نہیں کر رہی جسکی جہ سے پنجاب سے سستے داموں آٹا خرید کر سندھ میں مہنگے داموں فروخت کیا جا رہا ہے۔ملکی اداروں کے خلاف بات کرنے والے رعائیت کے مستحق نہیں۔
90 شاہراہ قائداعظم وزیر اعلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ سندھ حکومت صوبائی فلور ملز کو گندم رلیز نہیں کر رہی اور کالی بھیڑیں پنجاب سے سستا آٹا خرید کر سندھ میں مہنگے داموں فروخت کر رہے ہیں جسکی وجہ سے پنجاب میں مصنوعی قلت پیدا کی جارہی کے جسکی زمہ دار سندھ حکومت ہے.
فیاض الحسن چوہان نے کہا نواز شریف ملکی سالمیت کے خلاف دشمنوں کے ایجنڈے پر گامزن ہیں, ریاست کے وقار کو نقصان پہنچانے والوں سے قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔ وزیراطلاعات پنجاب نے دعوی کیا کہ سادہ روٹی 7 روپے جبکہ 12 سے 15 روپے میں نان اور خمیری روٹی فروخت ہورہی ہے.