(سٹی42)معروف اداکارہ و ماڈل عائشہ عمر نے ڈارموں میں اپنی کامیابیاں سمیٹنے کے بعد ماڈلنگ اور دیگر شوز میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکی ہیں، اداکارہ کی انوشے اشرف کے ساتھ نئی ڈانس ویڈیوسامنے آئی جس میں دونوں نے ساڑھی زیب تن کی ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق معروف فیشن ماڈل و اداکارہ عائشہ عمر اپنی مزاحیہ اداکاری کی بدولت انہوں نے ڈرامہ انڈسٹری میں کمال کام کیا، اداکارہ کے مشہور ڈراموں میں بلبلے اور زندگی گلزار ہے قابلِ ذکر ہیں۔وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر متحرک رہتی ہیں،ان کی ویڈیوز اور تصاویر بھی وائرل ہوتی ہیں، مختلف انذاز اپنائے اداکارہ کی متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا پر موجود ہیں جن پر صارفین کی جانب سے سنجیدگی کا اظہارکیا گیا کچھ نے ان کو پسند کیا تو کچھ نےدل کھول کرتنقید کی۔ اداکارہ عائشہ عمر کی اب انوشے اشرف کے ساتھ رقص کی ویڈیو وائرل ہوئی۔
وائرل ہونے والی ویڈٖیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں اداکاؤں نے ساڑھی پہنی اور وہ سڑھیوں سے نیچے اترتے ہوئے ڈانس کررہی ہیں، علاوہ ازیں سبز رنگ کی ساڑھی پہنے عائشہ نے اپنی تصویر بھی پوسٹ کیں۔
واضح رہے کہ قبل ازیں عائشہ عمر کئی بار تنقید کی زد میں آچکی ہیں۔پاکستان کے پہلے ورچوئل فیشن شو میں فیشن انڈسٹری میں ماڈلز سمیت مختلف اداکاراؤں نے بھی حصہ لیا جس میں عائشہ عمر بھی شامل تھیں۔ اداکارہ نے مدانی لہنگا چولی زیب تن کیااور چند تصاویرپوسٹ کیں،اس انداز میں تصاویر شیئر کرنے پر ایک پبلک پیج کی جانب سے لکھا گیا کہ اس فیشن شو میں خراج تحسین کہاں ہے؟ کسی کو دکھائی دے تو بتائے۔
عائشہ عمر نےمسلسل جنسی ہراساں کیے جانے کا انکشاف بھی ظاہر کیا تھا،عائشہ عمرنے’ می ٹو ‘مہم پر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ میری نظر میں روز میکگاون (جنہوں نے می ٹو مہم کا آغاز کیا تھا)دنیا کی سب سے مضبوط خاتون ہیں ۔بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ انہیں کراچی منتقل ہونے کے بعد محض 23برس کی عمر سے ہی مسلسل اور متعدد بار ایک ہی شخص کی جانب سے ہراساں کیا گیا جس کی وجہ سے انہوں نے شدید ذہنی اذیت برداشت کی۔