’’فریٹ کی 15 ٹرینں چلانے کا وعدہ کل پورا کر دیا‘‘

’’فریٹ کی 15 ٹرینں چلانے کا وعدہ کل پورا کر دیا‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد سعید: وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ فریٹ کی 15 ٹرینں چلانے کا وعدہ کل پورا کر دیا، 15 اکتوبر سے جناح ایکسپریس کے ساتھ اکانومی کلاس کی 8 بوگیاں لگائیں گےایم ایل ون کے ایم ایل ٹو کو بھی شروع کرنے جا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ریلوے ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 15 مسافر گاڑیاں چلانےکا وعدہ پورا کر دیا، فریٹ ٹرینوں کا کرایہ بھی بڑ ھا دیا ہے، اس سال فریٹ ٹرین اور لینڈ پرکام کریں گے۔ وزیر ریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس کے دوران ایک دفعہ پھر توپوں کا رخ اپوزیشن کی جانب کردیا، کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے آگے کھائی اور پیچھے کنواں ہے، یہ سب ان کے گلے پڑ جائے گا۔

شیخ رشید نے مولانا فضل الرحمان کو ایک بار پھر خبردار کردیا، کہا کہ 27 اکتوبر میں دو ہفتے باقی ہیں اس دوران کچھ ہوا تو سارا ملبہ مولاناپر گرے گا، شیخ رشید نے شہباز شریف کو ایک راستے کا انتخاب کرنے کا مشورہ بھی دے ڈالا۔

شیخ رشید نے کہا کہ قومیں حملوں سے نہیں اکانومی سے تباہ ہوتی ہیں، وزیراعظم پاکستان سخت فیصلے نہ کرتے تو پاکستان ڈیفالٹر لسٹ میں آ جاتا۔

Shazia Bashir

Content Writer