ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’’حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے‘‘

’’حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی اکبر: سابق وزیر اعظم و پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، اگر لیڈر شپ باہر نہ نکلی تو خدشہ ہے عوام باہر نکل آئیں گے۔ 

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے پیپلز پارٹی کے رہنما اسلم گل کی رہائشگاہ پر ان کے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیےدعا کی۔   میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ پیر کو پیپلز پارٹی کور کمیٹی کے اجلاس میں آزادی مارچ اور احتجاج کے حوالے سے فصیلہ کیا جائےگا، پیپلز پارٹی مولانا فضل الرحمان کی حمایت کرتی یے تاہم لاک ڈائون پر تحفظات ہیں۔

راجہ پرویز اشرف نےمزید کہا کہ حکومت کی وجہ سے عام آدمی کی زندگی اجیرن بن چکی ہے، مہنگائی اور بے روزگاری عروج پرجبکہ کاروبار تباہ ہو چکے ہیں، حکومت کے پاس احتجاج کو روکنےکا کوئی جواز نہیں۔ ایک سوال کے جواب میں راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے حالات کو دیکھتے ہوئے باہر نکلے کا فصیلہ کیا ہے، پیپلز پارٹی نے ہمشیہ سسٹم کو تحفظ فراہم کیا ہے جبکہ ماضی میں عمران خان کے دھرنے کی بھی مخالفت کی تھی۔

Shazia Bashir

Content Writer