ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سٹی نیوز نیٹ ورک کے چینل یوکے فورٹی فور نے کامیابی کے دو سال مکمل کر لئے

سٹی نیوز نیٹ ورک کے چینل یوکے فورٹی فور نے کامیابی کے دو سال مکمل کر لئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ذیشان نزیر: کمیونٹی کا پسندیدہ چینل یوکے فورٹی فور دوسال کا ہوگیا، دوسری سالگرہ کی مناسبت سے گلاسگو میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق یوکے فورٹی فور اور کمیونٹی کے ساتھ کو دو سال مکمل ہو گئے، ان دو سالوں میں جہاں کمیونٹی مسائل کو اجاگر کی گیا، وہیں کمیونٹی کو ہر لمحہ بدلتی صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔ اس سفر میں چینل کو کمیونٹی کی جانب سے ان گنت محبتیں اور پیار بھی ملا۔اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں دوسری سالگرہ کے موقع پر شاندار تقریب منعقد کی گئی، جس میں برطانیہ بھر سےسیاسی، سماجی، مذہبی اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی، شرکاء نے یوکے فورٹی فور کی کارکردگی کو سراہا۔

اس تقریب میں ممبر اسکاٹش پارلیمنٹ انس سرور، ایم پی کرس سٹیفن، ایم پی جیمز ڈونرنے خصوصی شرکت کی اور چینل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ بیلی نورمن میکلاؤڈ، بیلی حنیف راجہ، بیلی ثریا صدیق، کونسل جنرل رومان احمد بھی تقریب میں موجود تھے۔صدر پی ٹی آئی صوفی علی احمد، رہنما پی ٹی آئی چودھری رمضان، صدر پی پی پی چودھری عبدالمجید، صدر ن لیگ مرزا امین، رہنماء اسکاٹش نیشنل پارٹی قاسم حنیف، صدر اے پی ایم ایل میاں عاطف، چیئرمین کنزرویٹو ون نیشن میجر ماجد حسین بھی تقریب میں شامل تھے۔ مہمانوں کا کہنا تھا کہ یوکے فورٹی فور نے برطانیہ میں صحافت کی نئی روایات قائم کردی ہیں۔

کونسلر ثاقب احمد، کونسلر شاہد فاروق، کونسلر جنید اشرف، کونسلر ہنزلہ ملک، رہنماء اسکاٹش لیبر فاطین حمید، شاہین بابر، شیخ فاروق، طارق شبیر، علی حیدر خان، چیئرمین لیبر بیم، ذوالفقار خان بھی چینل کی خوشیوں میں شریک ہوئے۔ رہنمائوں کا کہنا تھا کہ یو کے فورٹی فور نے پاکستانی کمیونٹی کے مسائل اجاگر کیے اور مختلف کمیونٹیز کو ایک دوسرے کے قریب کیا۔

ملک غلام ربانی، شاہد خان، چیئرمین کشمیر کمیٹی یورپ خورشید بخاری، سرفراز ستار، بلال شیخ، میاں ارشاد بھی یوکے فورٹی فور کی خوشیوں میں شریک ہوئے۔ مرزا سرفراز ، تنویر گیلانی، مرزا طاہر بیگ، مقبول رسول، میاں طارق، عمران ملک نے بھی چینل کی خوشیوں کو دوبالا کیا۔ خالد جاوید ، ناصر جعفری، شبر جعفری، شبانہ ناز ملک اور زرینہ احمد نے بھی یوکے فورٹی فور کیلئے نیک تمنائوں کا اظہا کیا۔

ڈائریکٹر نیوز یوکے فورٹی فور انصار نقوی، گروپ ایڈیٹر ڈیلی سٹی فورٹی ٹو نوید چودھری، ڈائریکٹر نیوزٹوئنٹی فور میاں طاہر، ڈائریکٹر نیوز سٹی فورٹی ٹوخرم کلیم، گروپ ڈائریکٹر آپریشنز سٹی نیوز نیٹ ورک تراب عباس، گروپ ڈائریکٹر پروجیکٹ ذکا گھمن، گروپ ہیڈ ٹرانسمیشن شہزاد زیدی، میزبان اسحاق، وقاص زیدی، نعیم گیلانی، رپورٹرز اور دیگر شخصیات نے مل کر سالگرہ کا کیک کاٹا۔

عاصمہ علی، چوہدری حنیف، علامہ فروغ القادری، علامہ شاہد بابر، ڈاکٹر خالد، ڈاکٹر عرشی الیاس، یاسر عطاری، محمد سلیم، پیٹر گل، دلاور سنگھ، سوہن سنگھ، محمد آصف، ساجد بشیر، عمار اشرف، شیخ اشرف، محمد عثمان، رضا صادق، محمد اعظم، چوہدری منیر، جاویداللہ، عمران امین ، مظہر نذیر اور دیگر بھی سالگرہ تقریب میں شریک ہوئے۔

Shazia Bashir

Content Writer