ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محمود الرشید کے بیٹے سمیت پانچ ملزمان کی عبوری ضمانت منظور

محمود الرشید کے بیٹے سمیت پانچ ملزمان کی عبوری ضمانت منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین: ایڈیشنل سیشن جج ملک تنویراحمد اعوان نے صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید کے بیٹے میاں محمد حسن محمود اور بھتیجے حافظ علی مصطفیٰ سمیت چار ملزمان کی 15 اکتوبر قبل ازگرفتاری پر عبوری ضمانت منظور کر لی، تھانہ غالب مارکیٹ پولیس سے مقدمے کا ریکارڈ طلب کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید کے بیٹے میاں محمد حسن محمود اور بھتیجے حافظ علی مصطفیٰ سمیت 4 ملزمان نے سیشن عدالت میں اپنے وکیل چوہدری احمد مسعود گجر ایڈووکیٹ کی وساطت سے قبل از گرفتاری ضمانت کے لئے درخواست دائر کی جس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج ملک تنویراحمد اعوان کی عدالت میں ہوئی۔

ملزمان نے موقف اختیار کیا ہے کہ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا اور ہم پر واقعہ میں ملوث ہونے کا شک ظاہر کیا جا رہا ہے تاہم تفتیش میں شامل ہو کر اپنی بے گنا ہی ثابت کرنا چاہتے ہیں۔ ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے پولیس پر تشدد، پولیس اہلکاروں سے وائر لیس سیٹ اور ایک بریسٹا پسٹل چھین لیا اور کار سرکار میں مداخلت کی ہے۔

عدالت نے ملزم میاں محمد حسن محمود، حافظ علی مصطفیٰ، ولید اصغر اور شان فیاض کی 15 اکتوبر تک قبل از گرفتار ضمانت منظور کر لی اور پولیس سے مقدمے کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔