لاہور میں تجاوزات و قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن جاری

 لاہور میں تجاوزات و قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طاہر جمیل: کلین لاہور گرین لاہور مہم کے تحت تجاوزات و قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن جاری، چوتھے روز بھی داروغہ والا چوک پر سینکڑوں عارضی و پختہ تجاوزات مسمار کی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق داروغہ والا چوک سے شروع ہونے والا آپریشن اسسٹنٹ کمیشنر شالیمار ظہیر لیاقت بیگ کی قیادت میں ہوا، آپریشن میں ضلعی انتظامیہ، والڈ سٹی اتھارٹی، واہگہ زون، شالیمار زون، راوی زون اور داتا گنج بخش زون  کی انتظامیہ بھی موجود تھی، آپریشن داروغہ والا چوک سے بسی موڑ تک سڑک کے دونوں جانب کیا گیا۔

 اس دوران بھاری مشینری کی مدد سے عارضی و پختہ تجاوزات سمیت سینکڑوں دکانوں کے سائن بورڈز، شیڈز اور تھڑے مسمار کیے گئے، کسی بھی قسم کی مزاحمت سے نمٹنے کے لئے خواتین اہلکاروں سمیت پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر موجود تھی، تاہم اے سی شالیمار کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران تاجر بھرپور تعاون کررہے ہیں۔

ملک طارق محمود ڈپٹی چیف آفیسر شالیمار زون کا مزید کہنا تھا کہ آپریشن سے قبل دکانداروں کو پیشگی اطلاع کردی گئی تھی، کہ آپریشن جاری رہے گا اور کسی کو دوبارہ تجاوزات لگانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، آپریشن سے قبل علاقے میں سوئی گیس اور بجلی بند کردی گئی تھی۔ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ریسکیو 1122 کا عملہ بھی موجود تھا۔       

Shazia Bashir

Content Writer