ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تحریک انصاف کے اہم رہنما پر نااہلی کی تلوار لٹکنے لگی

تحریک انصاف کے اہم رہنما پر نااہلی کی تلوار لٹکنے لگی
کیپشن: City42 - PTI, Shahfaqt Mehmood
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ میں این اے 130 لاہور سے کامیاب ہونے والے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی نااہلی کے لیے انتخابی عذرداری پر سماعت، الیکشن ٹربیونل نے وفاقی وزیر شفقت محمود سمیت دیگر فریقین کو  نوٹس جاری کرتےہوئے 17 اکتوبر کو  جواب طلب کرلیا۔

 تفصیلات کے مطابق جسٹس چوہدری محمد اقبال نے مسلم لیگ(ن) کے ناکام امیدوار خواجہ احمد حسان کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ اسکے سینکڑوں ووٹوں کو مسترد کر دیا گیا۔ الیکشن نتائج میں دھاندلی سے شفقت محمود کو جتوا یا گیا۔

درخواستگزار نے استدعا کی کہ الیکشن ٹربیونل شفقت محمود کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کوکالعدم قرار دیتے ہوئے حلقہ سے دوبارہ الیکشن کروانے کا حکم دے۔

Sughra Afzal

Content Writer