(شہباز علی) پاک آسٹریلیا سیریز کے لوگو کی قذافی اسٹیڈیم میں رونمائی کردی گئی، تقریب رونمائی میں پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل آپریشنز ذاکرخان اورسپانسرز کے نمائندوں نے شرکت کی۔
پاک آسٹریلیا سیریز کے لوگو کی رونمائی کے بعد قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر انٹرنیشنل آپریشنز ذاکر خان کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ سیریز تنازع پر آئی سی سی میں کیس چل رہا ہے اس لئے فوری طور پر دونوں ممالک کے درمیان سیریز کا کوئی امکان نہیں ہے۔