ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تارکین وطن کیخلاف آپریشن کاسلسلہ تیزی سے جاری

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ملک بھرمیں تارکین وطن کے خلاف آپریشن کاسلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس نے 207 افغانی باشندے بلوچستان سرحد پرجعفرآباد انتظامیہ کے حوالے کر دیئے ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ اِن افغانی باشندوں کو کراچی سے گرفتار کیا گیاہے۔ افغانی باشندوں میں خواتین بچے اور بزرگ لوگ بھی شامل ہیں۔ مسافر افغانی باشندوں کوجعفرآباد بارڈر پر ادویات پانی اور دیگرخوراک فراہم کیا گیاہے۔ 
ضلعی انتظامیہ نے افغان باشندوں کو  8 کوچزپرچمن بارڈر کی طرف روانہ کردیاہے۔

 ایس ایچ او ڈیرہ اللہ یارعبدالروف جمالی کے مطابق افغان مہاجرین کی سیکورٹی سخت ہے پرامن طورپرمنزل تک پہنچائیں گے تاکہ یہ مہاجرین بخیریت سے اپنے وطن تک پہنچ سکیں۔