ہم اخلاقی ،سیاسی ،سفارتی ہر میدان میں آپ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، مولانا فضل الرحمان کی اسماعیل ھنیہ سے ملاقات

ہم اخلاقی ،سیاسی ،سفارتی ہر میدان میں آپ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، مولانا فضل الرحمان کی اسماعیل ھنیہ سے ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان خان: مولانا فضل الرحمان کی قطر میں حماس کے بانی اسماعیل ھنیہ اور خالد مشعال سے ملاقات ہوئی۔ 
ملاقات میں غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم پر فلسطینی عوام کے ساتھ تعزیت ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ مولانا فضل الرحمان نے حماس قیادت کو  یقین دلایا کہ ہم اخلاقی ، سیاسی ،سفارتی ہر میدان میں آپ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ ملاقات میں مولانا فضل الرحمان نے حماس قیادت کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ 

اسماعیل ھنیہ اور خالد مشعل نے پاکستان کی عوام اور جمعیت علماء اسلام کے کارکنوں کوبھرپور حمایت پر فلسطینی عوام کی طرف سے دل کی گہرائیوں سے شکریہ کا پیغام دیا۔

مولانا فضل الرحمن نے فلسطینی شہداء کی تعزیت کی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی۔ 

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ  فلسطین میں مظالم قبلہ اول کو ہیکل میں بدلنے کی کوشش ہے۔ امت مسلمہ فلسطینی بھائیوں کی حمایت کے لئے باہر نکل آئے اور زخمی اور شہداء کے لئے بڑھ چھڑ کر امدادی معاونت میں حصہ لے ۔ترقی تافتہ ممالک کے دعویداروں کے ہاتھ  معصوم بچوں اور خواتین کے خون میں رنگے ہوئے ہیں ۔ فلسطینی صرف اپنی زمیں ہی نہیں بلکہ امت مسلمہ کی طرف سے اپنا فرض ادا کرتے ہوئے قبلہ اول کی آزادی کی جنگ لڑرہے ہیں ۔ وقت آگیاہے کہ مصلحت سے نکل کر امت مسلمہ کو چاہئے کہ وہ عملی طور جدوجہد میں فلسطینون کے ساتھ کھڑے ہوجائیں  ۔

اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ امت مسلمہ کا فرض ہے کہ متحد ہوجائے۔

خالد مشعل نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین پر عرصہ دراز سے مظالم انسانی حقوق کے دعویداروں کے منہ پر تمانچہ ہے ۔