ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ کیخلاف بھارت کی بیٹنگ جاری

 ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ کیخلاف بھارت کی بیٹنگ جاری
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) ورلڈ کپ کے 37 ویں میچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر بھارت کی جارحانہ بیٹنگ جاری، 15 اوورز میں 105 رنز مکمل کر لئے جبکہ اس کے 2 کھلاڑی آؤٹ ہوئے ہیں۔

 انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے ورلڈ کپ کے 13 ویں ایڈیشن کے 37 ویں میچ میں میزبان بھارت کی جنوبی افریقہ کے خلاف جارحانہ بلے بازی جاری ہے، بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، بھارت کی جانب سے جارحانہ آغاز کیا گیا، روہت شرما نے 24 گیندوں پر 4 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 40 رنز بنائے جبکہ دوسرے اوپنر شبمن گل 24 گیندوں پر صرف 23 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئے, ویرات کوہلی اور شریاس ائیر بیٹنگ کر رہے ہیں۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے اٹیک بولر رباڈا اور کیشو مہاراج نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

 ٹاس کے موقع پر بھارتی کپتان کا کہنا تھا کہ پچ اچھا لگ رہا ہے اس لئے وہ پہلے بیٹنگ کر کے بڑا ہدف دیں گے اور مہمان ٹیم کو دباؤ میں رکھیں گے جبکہ جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیمبا باوومہ کا کہنا تھا کہ وہ بھی اگر ٹاس جیتتے تو پہلے بلے بازی ہی کرتے، انہوں نے بھی میچ میں کامیاب ہونے کی امید ظاہر کی۔