ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 پیٹرولیم مصنوعات ،حکومت نے ایک اور اہم فیصلہ کر لیا

 پیٹرولیم مصنوعات ،حکومت نے ایک اور اہم فیصلہ کر لیا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) حکومت نے پیٹرولیم کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نگران حکومت نے پیٹرولیم کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کا فیصلہ مشرق وسطی کی صورتحال کے باعث کیا ہے، سٹریٹیجک پیٹرولیم ذخائرپی ایس او کے ذریعے رکھے جائیں گے۔
رپورٹ میں پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع  کے حوالے سے لکھا گیا ہے کہ فیول اسٹوریج صلاحیت کو بڑھانے کی فوری ضرورت ہے، ذرائع کے مطابق پیٹرولیم کمپنیوں کو21 دن کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کا ذخیرہ رکھنا ہوتا ہے، حکومت چاہتی ہے اسٹریٹیجک پیٹرولیم ذخائر کم ازکم تین ماہ کی مدت کیلئے ہوں، تاہم حتمی ذخائر اور مدت کا تعین صرف ملکی ضروریات کا بغور جائزہ لینے کے بعد لگایا جا سکتا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے اسٹریٹیجک پیٹرولیم ذخائر کیلئے فریم ورک تیار کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے اور اوگرا عالمی ماہرین کی مدد سے نیا فریم ورک فوری طور پر تیار کرے گا۔ نئے فریم ورک میں ملکی خام تیل، ریفائنڈ پیٹرولیم ضروریات اور سٹوریج کا تعین کیا جائے گا، نیا فریم ورک مختلف مصنوعات کے اسٹریٹیجک پیٹرولیم ذخائر کی مدت کا بھی تعین کرے گا۔