جرمنی کے ہیمبرگ ائیرپورٹ پر حملہ، پروازیں بند ہو گئیں، سکیورٹی فورسز کا آپریشن

Germany, Hamburg Airport attacked, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:جرمنی کے بڑے شہر ہیمبرگ میں مسلح شخص کے داخلے  اور فائرنگ کے واقعہ کے بعد ائیر پورٹ بند کر کے سکیورٹی آپریشن شروع کر دیا گیا، درجنوں پروازیں منسوخ ہو گئیں۔

جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں مسلح شخص  کے رکاوٹیں توڑ کر  ائیرپورٹ میں داخل ہونے کے بعد پروازیں منسوخ کرکے ائیرپورٹ بند کردیا گیا۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ہفتے کی شام ایک مسلح شخص تیز رفتار گاڑی کے ساتھ رکاوٹیں توڑتے ہوئے ائیرپورٹ میں داخل ہوا تو عملے کو مجبوراً ائیرپورٹ بند کرنا پڑگیا۔

خبر رساں ادارے نے پولیس ترجمان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مسلح شخص کی گاڑی میں ایک بچہ بھی موجود تھا جبکہ اس نے دو بار ہوائی فائرنگ کی اور اپنی گاڑی سے دو جلتی ہوئی بوتلیں پھینکیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر جرمن پولیس کا کہنا تھا کہ وہ ائیر پورٹ پر یرغمالی صورتحال کے پیش نظر بڑا آپریشن کر رہے ہیں۔

پولیس کے مطابق واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا تاہم ائیرپورٹ کی جانب سے جہازوں کی روانگی اور آمد عارضی طور پر روک دی گئی ہے۔

ہیمبرگ ائیرپورٹ کے ترجمان کے مطابق ائیرپورٹ پر پیدا ہونے والی صورتحال کے باعث 27 پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مسلح شخص کی بیوی نے کچھ وقت قبل پولیس سے ممکنہ طور پر بچوں کے اغوا کے بارے میں رابطہ کیا تھا۔