سٹی42: مشرق وسطی کشیدگی کے تناظر میں ترکی نے اسرائیل کے حوالے سے اہم فیصلہ کر لیا۔
ترکی نے اسرائیل سے اپنا سفیر واپس بلالیا ہے۔ ترک حکام نے اسرائیل سے اپنے سفیر کو مشاورت کے لیے واپس بلایاہے۔
ترک وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ " غزہ میں عام شہریوں کے خلاف اسرائیل کے مسلسل حملوں کی وجہ سےاپنےسفیرکوواپس بلارہے ہیں۔
ترک وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے جنگ بندی سے انکار کی وجہ سے انسانی المیے پیداہوچکا ہے۔اس بحرانی صورت حال کے پیش نظر" ترک سفیرکوواپس بلایا جا رہا ہے۔