حافظ شہباز علی: پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف سمیت تمام ارکان کو تین ماہ کی ایکسٹینشن مل گئی۔ کابینہ کی منظوری کے بعد پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کی مدت میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
وزارت بین الصوبائی رابطہ نے نوٹیفکیشن جاری کیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کی مدت میں 3 ماہ کی توسیع دی گئی ہے۔پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی بورڈ آف گورنرز اور چیرمین کا الیکشن کرائے گی۔
پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی بورڈ کے روزمرہ کے امور نمٹائے گی تاہم پالیسی فیصلے نہیں کرسکے گی۔
،نوٹیفکیشن مین صراحت کے ساتھ تحریر کیا گیا ہے کہ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کو 3 ماہ سے زیادہ توسیع نہیں ملے گی۔