جنگلی چیتا آبادی میں گھس آیا؛ پھر کیا ہوا؟ دل دہلا دینے ویڈیو وائرل

Leopard attacks resident in Karnataka’s Mysore
کیپشن: Leopard attacks
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سوشل میڈیا پر متعدد ویڈیوز موجود ہیں جن میں تیندوے کو شکار کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ مگر انسانوں پر حملے کی ویڈیو دیکھنے والوں کو بھی ورطہ حیرت میں مبتلا کردیتی ہیں، ایسے واقعات زیادہ تر بھارت میں رونما ہورہے ہیں، ایک ایسی ہی نئی ویڈیو منظرعام پر آئی جہاں ایک جنگلی چیتے نے راہگیروں سمیت مقامی آبادی پر حملہ کردیا۔

تفصیلات کےمطابق انسانوں پر کسی جانور کا حملہ کسی خوفناک واقعہ سے کم نہیں ہوتا، بات پر جب چیتے کی ہو تو وہ نہ صرف نہ انسانوں بلکہ کے جانوروں کو بھی اپنالقمہ اجل بناتے ہیں،شکار کرتے وقت اس کا زیادہ تر انحصار رفتار پر ہوتا ہے جو 120 کلو میٹر فی گھنٹہ یعنی 70 میل فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔ یہ رفتار کرۂ ارض پر اور کوئی جانور نہیں پا سکتا۔ چیتا 0 سے 100کلومیٹر کی رفتار صرف 3.5 سیکنڈ میں حاصل کر لیتا ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک نئی ویڈیو وائرل ہورہی جس میں جنگلی چیتا آبادی میں گھس آیا، واقعہ بھارتی ریاست کرناٹک کے علاقہ میسور میں پیش آیا، چیتا جیسے ہی جھاڑیوں سے نکلا تو ایک کتے نے شور مچایا اور اسی ثنا میں اس نے ایک موٹرسائیکل سوار پر حملہ کیا جو کہ تھوڑی دور جاکر گرگیا۔

بعدازاں لوگوں نے شور کیا اور اس کو بھگانے کے لئے ڈرایا مگر سٹرک پر کھڑے ایک شخص پر اس نے حملہ کیا اور پھر گھروں کے پاس جھاڑیوں میں چھپ گیا۔

View this post on Instagram

A post shared by DNA India (@dna_india)

M .SAJID .KHAN

Content Writer