عمران خان پر حملے کی تفتیش میں بڑی پیشرفت، ایک اور شخص گرفتار

Long March firing Incident
کیپشن: Long March firing Incident
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان پر قاتلانہ حملے کی تفتیش میں بڑی پیشرفت،  وزیرآباد سے ایک اور شخص گرفتار کرلیا گیا۔ 

پولیس نے وزیرآباد سے مزید ایک شخص کو حراست میں لے لیا جو حملہ آور نوید کا قریبی عزیز ہے۔حملہ آور نوید نے حملے سے قبل موٹر سائیکل اس شخص کی دکان پر کھڑی کی تھی، نوید موٹرسائیکل پر گرفتار شخص کی دکان تک پہنچا تھا جہاں موٹرسائیکل کھڑی کرکے پیدل لانگ مارچ ریلی تک پہنچا تھا۔

ریلی میں پہنچنے کے بعد عمران خان کا کنٹینر دیکھتے ہی نوید نے حملہ کردیا، گرفتار شخص سے تفتیش کا عمل جاری ہے، عمران خان قاتلانہ حملہ کیس میں اب تک زیر حراست افراد کی تعداد چار ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ 9 نومبر کو گوجرانوالہ میں اللہ والا چوک پر پی ٹی آئی کے کینٹینر پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور سینیٹر فیصل جاوید سمیت 8 افراد زخمی ہوئے تھے۔