ویرات کوہلی کی فیلڈنگ فیک فیلڈنگ قرار

T20 World Cup
کیپشن: T20 World Cup
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:بھارت کے سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر  آکاش چوپڑا نے بنگلادیش کے خلاف ویرات کوہلی کی فیلڈنگ کو فیک فیلڈنگ قرار دے دیا۔

بھارت اور بنگلادیش کے اہم میچ کے دوران بنگلادیش کی اننگز کے 7 ویں اوور میں اکسر پٹیل کی گیند پر بنگلادیشی بیٹر لٹن داس نے ڈیپ آف سائیڈ فیلڈ کی جانب شاٹ کھیلا اور گیند وہاں موجود فیلڈر ارشدیپ سنگھ کے پاس گئی۔

ارشدیپ نے جیسے ہی تھرو وکٹ کیپر کی جانب پھینکی تو پوائنٹ پوزیشن پر موجود کوہلی نے ایسا ظاہر کیا کہ گیند ان کے پاس آئی اور انہوں نے خالی ہی ہاتھوں سے بولنگ اینڈ کی جانب فیک تھرو کی۔اس دوران نہ ہی آن فیلڈ امپائرز نے اس واقعہ پرغور کیا اور نہ ہی بنگلادیشی بیٹرز نے اس حوالے سے اس وقت کچھ شکایت کی۔

اس حوالے سے اب آکاش چوپڑا نے اپنے یوٹیوب چینل میں ویرات کی فیلڈنگ کو فیک فیلڈ قرار دے دیا۔انہوں نے کہا کہ ' کوہلی نے 100 فیصد فیک فیلڈنگ کی، ویرات نے جس طرح تھرو کی اگر وہ امپائر دیکھ لیتے تو ہمیں 5 رنز کی پینلٹی لازمی ہوتی اور ہم جیتے بھی 5 رنز سے ہی تھے'۔