ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

افغان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد نبی کا ناقص کارکردگی پر عہدہ چھوڑنے کا اعلان

Muhmmad Nabi
کیپشن: Muhmmad Nabi
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: آسٹریلیا میں جاری ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ اے میں افغانستان سنسنی خیز مقابلے کے بعد آسٹریلیا سے 4 رنز سے شکست کھا گیا۔ جس کے ساتھ ہی افغانستان کا ورلڈ کپ کا سفر تمام ہوگیا ہے اور ٹیم کے کپتان محمد نبی نے کپتانی چھوڑنے کا بھی اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی کے بعد محمد نبی نے افغان ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔ رواں ٹی 20 ورلڈ کپ میں افغانستان گروپ اے میں ایک بھی میچ جیتنے میں ناکام رہا۔ 3 میچز میں شکست اور 2 میچز بارش کی نذر ہوگئے۔ 

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں محمد نبی نے لکھا کہ ان کا ورلڈ کپ کا سفر ختم ہوا۔ مداح اس کارکردگی کی امید نہیں کررہے تھے۔ وہ بھی مداحوں کی طرح مایوس ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک سال سے ہماری ایسی تیاری نہیں تھی جو بڑے ٹورنامنٹ کیلئے ایک کپتان کو ضرورت ہوتی ہے، گزشتہ کچھ دوروں کے دوران ہماری ٹیم مینجمنٹ، سلیکشن کمیٹی اور وہ ایک پیج پر نہیں تھے۔ جس کی وجہ سے ٹیم کا بیلنس بنانے میں مشکلات ہوئیں۔ اس لیے وہ فوری طور پر افغان ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہیں۔